حضرت فاطمہؑ نے امیر المومنین امام علیؑ کے ساتھ ایسی زندگی گزاری کہ آنحضرتؑ مکمل طور پر آپؑ سے راضی تھے۔ (حضرت فاطمہؑ نے) صبر سے کام لیا، ایسے (عظیم) فرزندوں کی تربیت فرمائی، اُس جانثاری کے ساتھ حقِ ولایت کا دفاع کیا، اس (ولایت) کے راستے میں اُن دُکھوں اور تکلیفوں کو برداشت کیا اور اُس کے بعد بھی کُھلے دِل کے ساتھ اس عظیم شہادت کا استقبال کیا۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
24 نومبر 1994