گذشتہ دہائیوں میں حوزہ علمیہ کے ممتاز چہروں میں سے ایک ممتاز اور حیرت انگیز چہرہ شہید آیت اللہ باقر الصدر (قدّس الله روحه) کا ہے۔ ہر علمی ادارے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اِن جیسے عظیم عَالِم کے انسانی شاہکار ہونے پر فخر کرے۔ وہ بے شک ایک یگانۂ روزگار اور چمکتا ہوا ستارہ تھے۔ عِلمی پہلوؤں، جامعیت، تحقیق، جدت اور علمی شجاعت کے یکجا حامل تھے۔ اصول، فقہ اور فلسفہ میں نیز اِن علوم سے وابستہ ہر علم میں انکا شمار بانیوں اور صاحبانِ مکتب میں ہوتا تھا۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17 اپریل 2000