مجھے یاد ہے کہ میں ابھی بالغ نہیں تھا لیکن میں نے یومِ عرفہ کے اعمال انجام دیئے۔ میری والدہ بہت زیادہ دعا، مناجات اور مستحب اعمال بجا لاتی تھیں؛ ہم صحن کے ایک کونے میں جاتے اور مسلسل کئی گھنٹے یومِ عرفہ کے اعمال بجا لاتے تھے۔ میری والدہ [دعائیں] پڑھتی تھیں، میں اور میرے کچھ بھائی بہن بھی تھے، ہم [سب بھی] پڑھتے تھے۔ میری جوانی اور نوجوانی کا دور اس طرح تھا۔ روحانیت [معنویت] کے ساتھ اور دعا اور عبادت کے ساتھ محبت کا دور۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
03 فروری 1998