امام حسن علیہ السلام کو جتنی مشکلات اپنے ان دوستوں اور اپنے اصحاب سے پیدا ہوئیں دوسروں سے نہیں ہوئیں۔ ایسے اصحاب جن کی توجہ اس بات پر نہیں تھی کہ ان کے زمانے کے امام کس منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ اپنے چھوٹے تصورات اور اپنے ناقص افکار کے ساتھ امام علیہ السلام کے مقابلے پر کھڑے ہوگئے اور آپ علیہ السلام کو زک پہنچائی اور آپ کو اذیت پہنچائی، اور عرض کروں کہ آپ کو(ظاہری) شکست سے دوچار کر دیا، آپ کے دشمن کے ساتھ معاہدہ کر لیا اور ہزاروں قسم کی مشکلات کھڑی کر دیں۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امام، ج 9، ص: 30