بسم اللہ الرحمن الرحیم
صوبۂ قندوز کے خان آباد علاقے کی مسجد میں دھماکے کے تلخ اور المناک واقعے نے، جس میں بڑی تعداد میں مومنین کی جانیں گئیں، ہمیں غمزدہ کر دیا۔ ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے حکام سے اس بات کی شدت سے توقع ہے کہ وہ اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے خونخوار افراد کو قرار واقعی سزا دیں گے اور ضروری تدابیر اختیار کر کے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکیں گے۔
خداوندِ متعال سے اس سانحے کے شہداء کے لیے رحمت اور درجات کی بلندی، زخمیوں کے لیے جلد از جلد شفاء اور ان کے متعلقین اور پسماندگان کے لیے صبر و تسکین کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
9 اکتوبر 2021