امام علی نقی الہادیؑ کے مبارک وجود نے امامت و ولایت کی تفسیر کی ہے۔ یہ نورانی زیارت جامعہ کبیرہ، امامت کی تفسیر کی منزلت پر ہے یعنی جس طرح قرآن کی تفسیر کی ضرورت ہوتی ہے، امامت کی بھی تفسیر کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسا کہ ائمہؑ میں سے ہر ایک نے ایک آیت مبارکہ یا چند آیات کی تفسیر بیان فرمائی ہے، لیکن امام علی نقیؑ کے مبارک وجود نے پورے قرآن کی تفسیر بیان فرمائی ہے کیونکہ قرآن و عترت ایک دوسرے کے ہم پلہ ہیں۔