پندرہ شعبان کی رات بہت ہی باعظمت رات ہے۔ بعض نے اسے شب قدر کہا ہے۔ ماہ شعبان کی پندرہویں رات کو یاد رکھیں اور دعا، توسّل، ذکر اور یاد خدا سے اپنے آپ کو جلا بخشیں۔ اپنی حاجتوں کو خداوندِ متعال کی بارگاہ میں پیش کریں اور خدا کے ساتھ گفتگو کریں۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
22 اکتوبر 2001