افسوس کا مقام ہے کہ آج بعض ہمارے خطے کے مسلمان ممالک اللہ تبارک و تعالیٰ کی ولایت کے بجائے طاغوت کی ولایت کے پرچم تلے دم بھر رہے ہیں۔ اسلام اور قرآن کے نور کی پیروی کے بجائے امریکہ کی پیروی کر رہے ہیں۔ امریکہ اپنی استکباری فطرت کی بنا پر ان کو ذلیل بھی کرتا ہے۔ (جیسا کہ) آپ سب نے سنا ہے کہ امریکی ہواس باختہ صدر، سعودی حکمرانوں کو دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ دیتا ہے، یہ تحقیر ہے، یہ توہین ہے۔ اس علاقے اور ملک کے عوام کی توہین ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
25 نومبر 2018