پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جہاں پر بھی کوئی مسئلہ یا مشکل درپیش ہوتی تھی وہاں پر علی ابن ابی طالب علیہ السلام سب سے پہلے پیغمبرؐ کے پاس اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع کے لیے حاضر ہوتے تھے۔ جنگوں میں آپ علیہ السلام پیش قدم ہوتے تھے، پیغمبر اکرمؐ کی جنگوں کی سخت اور نہ کھلنے والی گرہوں کی گرہ کشا آپؑ کی تلوار ہوتی تھی۔ جہاں پر سب عقب نشین ہوتے تھے، (وہاں پر) آپ علیہ السلام اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر سب سے آگے چلے جاتے تھے۔ کچھ بھی اپنے لیے نہیں چاہا۔ مکمل طور پر خدا کی راہ میں، خدا کے لیے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں (حاضر تھے)۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
28 جولائی 2007