ایران کی گذشتہ قدیمی اور پہلوانی ورزش میں جوان مردی اور مردانگی پائی جاتی ہے۔ یہی پوریا ولی شاعر بھی تھے، پہلوان اور جوانمرد بھی تھے۔ میدان میں ایک شخص سے مقابلہ ہوتا ہے اور اس لیے کہ اس شخص کا یا اس کی ماں کا دل نہ ٹوٹے، اپنے آپ کو شکست دے دیتے ہیں اور مدمقابل حریف سے مقابلے میں زمین پر گر جاتے ہیں۔ یہ نفس کی شکست اور اپنے نفس پر پاؤں رکھنا ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17مئی 1988