کل تک مقدس نما بے شعور افراد کہا کرتے تھے کہ دین سیاست سے جدا ہے اور شہنشاہی نظام کے ساتھ مبارزہ حرام ہے اور آج کہتے ہیں کہ نظام اسلامی کے مسئولین کمیونسٹ ہوگئے ہیں! کل تک شراب کی خرید و فروش، فساد، فحشا، فسق اور ظالموں کی حکومت کو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے لیے مفید اور راہ کشا سمجھتے تھے اور آج کسی کونے میں خلاف شرعی کام انجام پا جائے جس میں بالکل بھی مسئولین کی مرضی شامل نہ ہو، تو “ہائے اسلام” پکارنے لگتے ہیں۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امام ج 21، صفحہ 281