دنیا میں کسی بھی شخص نے ولایت کی اتنی حمایت نہیں کی جتنی حضرت زہراء سلام اللہ علیہا نے کی۔ کتنی مدت میں؟ صرف 75 سے95 دنوں کے دوران؛ لیکن اسی مختصر مدت میں ایسا کردار ادا کیا کہ اگر حضرت زہراء سلام اللہ علیہا نہ ہوتیں تو شاید ہم اور آپ کو ولایت کی حقیقت کا علم نہ ہوتا۔ اگر آج ہم، دین اسلام، مکتب تشیع اور ولایت کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے وصال کے بعد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی مختصر زندگی پر محیط دنوں کی برکت سے ہے جس میں آپ کوولایت کی حمایت کے بارے میں خطبات دینے کا موقع ملا تھا۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
4 اگست 2002