جب رضا شاہ کے متعلق لوگوں کو یہ خبر دی گئی کہ انہیں (ایران سے) لے جایا گیا ہے تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جب ایک شخص، ایک ملک کے سربراہ اور ایک طاقتور شخص کو قوم کی حمایت اور پشت پناہی حاصل نہ ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب اسے بیرون ملک لے جایا جاتا ہے، جب وہ اپنے ملک سےجانا چاہتا ہے تو لوگ بجائے اس کے کہ اسکے حق میں انقلاب بپا کریں،اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ وہ چلا گیا، اور کتنا اچھا ہوا کہ وہ چلا گیا۔