میں قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے جانبازوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حضرت عباس (ع) کو کربلا کے علمبردار ہونے کا ابدی اعزاز حاصل ہے اور ان کی ولادت کا دن یوم جانباز کے نام سے موسوم ہے۔ آپ فدا کار مجاہدین اور جانباز، زندہ شہداء ہیں۔ آپ کا دل، اللہ تعالیٰ کی جزاء سے نورانی اور منور ہو جائے گا، ان شاءاللہ۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
28 مارچ 2020