کونسا تشدد؟!

اگر۔۔۔ ہم مٹھی بھر تشدد پسند عناصر، غدار اور دشمن کے آلہ کاروں۔۔۔ کے سامنے خاموشی سے بیٹھ کر مسکراتے رہیں تو پھر خدا نے [سختی ] کو کس لیے رکھا ہے؟ پھر«اقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ» اور انہیں جہاں کہیں بھی پاؤ قتل کرو (بقره ۱۹۱) کا مقام کونسا ہے؟ «أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّار» وہ کفار پر سخت گیر ہیں (فتح ۲۹) کون سے مقام کیلئے ہے؟ «وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ» اور ان پر سختی کرو (توبه۷۳) کہاں کے لیے ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ دین اسلام تشدد کا مخالف ہے؛ کونسا تشدد؟ وہ حقائق کو چھپانے کے لیے کچھ مبہم مفاہیم کا ایک سلسلہ پیش کرتے ہیں تاکہ لوگوں سے شہادت، ایثار و قربانی اور شجاعت کے جذبے کو سلب کیا جاسکے اور لوگوں کو بے غیرت بنایا جا سکے۔ یہ باتیں کہاں سے آگئیں؟

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
23 جولائی 1999