جی ہاں، یہ وہ باتیں تھیں جو ہمارے ملکی سیاست دانوں نے امام خمینیؒ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے اعلان کے مقابلے میں کہی تھیں لیکن گزرتے وقت نے ثابت کیا کہ امام خمینیؒ کی یہ بات اور تحریک کس قدر باریک بینی اور ذہانت پر مبنی تھی اور دن بہ دن اور سال بہ سال امام خمینیؒ کے اس فیصلے اور اقدام کی عظمت واضح ہوتی جارہی ہے، اگر یوم القدس سے متعلق امام خمینیؒ کی تحریک کے نتیجے میں پوری یکجہتی کے ساتھ دنیا کے مسلمانوں کا یہ جوش و خروش نہ ہوتا تو اب تک فلسطینی، صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہوتے اور انہیں بالکل بھلا دیا جاتا۔ اس وقت فلسطینیوں کی حالت یہ تھی کہ انکے اندر سانس لینے کےلئے رمق تک باقی نہیں رہی تھی لیکن یوم القدس کی عالمی تحریک نے فلسطینیوں کو زندہ کیا اور انہیں حیات نو بخشی۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
حوالہ: پیام مولا از بستر شہادت، ص 224