(ایران) ملک میں ہونے والے اکثر دہشتگردانہ حملوں سے، اس (حرمِ حضرت شاہ چراغؑ پر ہونے والے) دہشتگردانہ حملے میں دشمن کا جرم بہت مختلف ہے۔ کبھی ایک فوجی اجتماع پر حملہ کرتے ہیں، کبھی ایک سیاسی اجتماع پر حملہ کرتے ہیں۔ یہ ایک ہی بات ہے۔ (لیکن) کبھی زائرین کے ایک اجتماع پر حملہ کرتے ہیں کہ نہ وہ کوئی سیاسی محفل ہے اور نہ جنگ و جدال کا میدان، بلکہ وہ ایک زیارتی مقام ہے، خدا سے قربت کا ایک مقام۔۔۔
یہ سب (حملہ آور) کافر بھی ہیں، منافق بھی اور دشمنان خدا بھی ہیں۔ حرمِ شاہ چراغؑ پر حملہ کر کے یہ مکمل طور پر بے نقاب اور رسوا ہو چکے ہیں۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
20 دسمبر 2022