عالمی معاہدے

دو اہم عالمی اداروں (شنگھائی تعاون تنظیم اور بریکس گروپ) کی ایک کے بعد ایک رکنیت حاصل کرنا ایک بہترین کامیابی ہے، جو کہ نہ صرف ہمارے ملک (ایران) کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ایک حقیقت اور واقعیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ دنیا کے ممالک کسی کے ظاہری حسن کے عاشق نہیں ہوتے کہ دیکھیں اور بولیں کہ جناب تشریف لائیں اور ہمارے ادارے کے رکن بن جائیں؛ وہ ایک حساب کتاب کی بنیاد پر ایسی بات کرتے ہیں؛ وہ ایک حساب کتاب کی بنیاد پر ایک حکومت کو (اپنے اداروں میں) قبول کرتے ہیں؛ (اور ان کا) یہ حساب کتاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک (اسلامی جمہوریہ ایران) اس مرتبے اور مقام پر ہے کہ ان بین الاقوامی اداروں کے ارکان اور ان اداروں کو قائم کرنے والے اس بات پر راغب اور مائل ہیں، بلکہ اکثر اصرار کرتے ہیں، کہ ہمارا ملکِ عزیز ان کے ادارے کا رکن بنے۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
30 اگست 2023