کل کچھ بےشعور مقدس نما یہ کہہ رہے تھے کہ دین سیاست سے جدا ہے اور شاہ (پہلوی) کے ساتھ جنگ حرام ہے۔ (جبکہ) آج کہہ رہے ہیں کہ نظام (اسلامی) کے ذمہ دار کمیونسٹ ہو چکے ہیں! کل تک (یہ لوگ) شراب فروشی، فساد، بے حیائی، گناہ اور ظالموں کی حکومت کو امام زمانہؑ کے ظہور کے لیے فائدہ مند اور راہِ حل سمجھتے تھے، آج اگر (ایران میں) کسی جگہ پر کوئی (ایسا) غیرشرعی کام انجام پایا ہے، جو کہ (نظام اسلامی کے) ذمہ داروں کی مرضی سے نہیں ہوتا تو ہائے اسلام کی فریادیں بلند کرنے لگتے ہیں! کل تک “حجتیہ” والے (حکومت سے) مقابلے کو حرام قرار دیتے تھے اور حکومت کے خلاف جاری قیام کے عین وسط میں، پندرہ شعبان کے (انقلابی) چراغاں کو، شاہ کے حق میں پلٹنے کی تمام تر کوشش کر رہے تھے۔ آج (یہی لوگ) انقلابیوں سے بڑھ کر سُپر انقلابی بن گئے ہیں۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
22 فروری 1989