یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ روشن فکر علماء اسلام جب وحدت اسلامی کی بات کرتے ہیں، تو اس سے مراد سب مسالک کو ملا کر ایک نیا مسلک بنانا مراد نہیں ہوتا۔ اسی طرح تمام مسالک کے مشترکات کو ملا کر اور اختلافات کو نکال کر (کوئی مسلک بننا) بھی مراد نہیں ہوتا، کیونکہ یہ عقل اور منطق کے خلاف ہے، نہ ہی یہ مقصد ہے اور نہ ہی یہ قابل عمل ہے۔ ان اہل علم کی (وحدت) سے مراد مسلمانوں کا مشترکہ دشمن کے خلاف ایک ساتھ منظّم ہونا ہے۔
شہید مطہری رحمۃ اللہ علیہ
کتاب شش مقالہ جلد1 صفحہ 4