وہ مسلمان جو آج رسول اکرمؐ کے پیروکار ہیں اور رسول کریمؐ کی یاد ان کے جوش و خروش میں اضافہ کر دیتی ہے اور وہ رسول اللہؐ کے عاشق ہیں، آپؐ کے احکامات اور آپکی شریعت پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انکو لازماً اس نقطے کی طرف توجہ کرنی چاہیے کہ رسول اعظمؐ کی حقیقی اور مکمل پیروی اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے کہ جب ایک نظام (زندگی) آپؐ کے دین کی بنیاد پر قائم کیا جائے۔ مگر یہ کہ جاہلیت پر مبنی نظام اور کفر آلودہ نظام وہ مناسب میدان نہیں ہے کہ انسان اس میں رسول کریمؐ کی تعلیمات اور آپ کی شریعت کے مطابق زندگی گزار سکے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
09 اکتوبر 1988