میں امیدوار ہوں کہ ذاتِ الہٰی قرآن و اہل بیتؑ کی برکت سے غزہ اور غزہ جیسے مسائل کو جلد از جلد حل فرمائے۔ اور اس طرح سے بچوں کا قتلِ عام نہ ہو، مسلمانوں کا اس طرح کا قتلِ عام نہ ہو اور حضرت امام زمانؑ کی دعا ہم سب کے حق میں قبول ہو۔
اس بارے میں کہ جنگ کے زمانے میں علماء کی کیا ذمہ داری ہے؟ وہ جنگ کے حوالے سے کیا کریں؟ کس طرح شامل ہوں؟ کس طرح اس بارے میں نصیحت کریں؟ کس طرح معاشرے کو عدل و صلح کی جانب دعوت دیں؟ مرحوم کاشف الغطاء نے اپنی ایک کتاب کی ایک فصل میں، تقریباً تیس موارد ذکر کیے ہیں کہ جب دشمن حملہ کر دے تو اس زمانے میں علماء کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔۔۔«أین غیرة الإسلام» کہاں ہے غیرت اسلام، کو عالم اسلام کے سامنے ابلاغ کریں کہ ہرگز غزہ کو تنہا مت ہونے دیں، لازماً سب انکی مدد کریں اور رفح کی سرحد کو کھولیں۔ یہاں ہرگز یہ مت کہیں کہ وہ شیعہ ہے اور یہ سنی ہے یا اسی طرح کی دوسری باتیں ہرگز مت کریں۔
17 اکتوبر 2023