آیت اللہ فاضل لنکرانی

نظام ولایت فقیہ کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ صیہونی حکومت کو زمین سے لگا دیا ہے اور انکو بڑھنے سے روک دیا ہے۔ اللہ کے فضل سے فلسطین کے مجاہدین اور انقلابی مسلمانوں نے انقلاب اسلامی سے سیکھتے ہوئے اس جانب حرکت کی ہے کہ اس خطے میں اسلامی مزاحمت کو قائم کیا ہے۔ یہ سب کچھ امام خمینیؒ کی تدبیر کا نتیجہ ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی پشت پناہی، سنجیدگی اور مضبوط ارادے کا نتیجہ ہے۔ آج طوفان الاقصیٰ کے قیام کی برکت سے ہم اس کے گواہ ہیں اور خطے کے تمام مسلمان گروہوں میں ایک بہت گہری اخوت اور یکجہتی قائم ہو گئی ہے۔ اور سب یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور اسکو لازماً حل ہونا چاہیے۔

www.fazellankarani.com