صیہونی حکومت کی غزہ میں شکست، ایک حقیقت ہے اور پیش رفت کہ فلاں ہسپتال میں گھس گئے اور بےدفاع عوام کے گھروں میں گھس گئے، یہ کامیابی نہیں ہے۔ چونکہ کامیابی تو اپنے مخالف کو، اپنے مقابلے میں آنے والی فوج کو، اپنے مقابل موجود عسکری طاقت کو شکست دینا ہے، کہ صیہونی حکومت ابھی تک یہ نہیں کر سکی اور آئندہ بھی نہیں کر پائیں گے۔ یہ “ناکام رہے ہیں”، اس معنیٰ میں (بھی) ہے کہ امریکہ بھی ناکام ہے، مغربی ممالک بھی ناکام ہیں۔ آج پوری دنیا اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ ایک مکمل طور پر آمادہ و تیار مسلح، ہر طرح کےاسلحے سے لیس فوج، ایک ایسے مخالف پر جس کے پاس ظاہراً اس قسم کے کوئی بھی وسائل موجود نہیں ہیں، غالب آنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای
19 نومبر 2023