شہید خرازیؒ نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہوا تھا کہ میں اس بات کو اہمیت نہیں دیتا کہ ہمارے بارے میں کیا باتیں کی جاتی ہیں، میں چاہتا ہوں ولایت کا دل مجھ سے راضی ہو۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ آگاہ و بابصیرت دل، صرف ایران کے لیے، صرف جماران کے لیے، صرف تہران کے لیے، صرف ایک ملت کے لیے نہیں سوچتا بلکہ پوری دنیا اسلام کے لیے سوچتا ہے۔ اور دنیا اسلام سے بالاتر انسانیت کے لیے سوچتا ہے۔ میرے عزیزو ! یہ بصیرت کیسے حاصل ہوتی ہے؟ خود سے درکنار ہو جانے سے، یہ ایک آسان سا جملہ ہے لیکن عمل میں یہ کس قدر مشکل ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
31 اکتوبر 2001