امام رضا علیہ السلام ولی عہدی قبول کرنے کے ساتھ ہی ایک ایسی جدوجہد کا آغاز کرتے ہیں جو آئمہ کی زندگی کی تاریخ میں، اہل بیت کی چالیس ہجری میں خلافت (ظاہری ) کے اختتام کے بعد اُس روزسے لے کر اور خلافت کے آخری ادوارتک بے مثال تھی۔وہ چیز شیعت میں موجود امامت کے مسئلے کا عالم ِاسلام کی عظیم سطح پر برملا اظہار کرنا اور تقیہ کے شدید پردے کو چاک کرنا اور تشیع کے پیغام کو تمام مسلمانوں کے کانوں تک پہنچانا ہے۔
ولی امر مسلمین جہان سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
9اگست 1984