آج، امتِ مسلمہ کی ذمہ داری صرف یہ نہیں کہ میلاد النّبی یا عیدِ بعثت کا جشن منائے۔ یہ اُس کی اصل ذمہ داری کے مقابلے میں بہت تھوڑا اور قَلیل کام ہے۔ آج عالَمِ اسلام کی یہ ذمہ داری ہے کہ خود اسلام اور خود پیغمبرؐ کی طرح، اس دنیا میں ایک نئی روح پھونک دے، اور ایک نئی فضا قائم کرے، ایک نیا راستہ کھول دے۔ ہم جس چیز کے انتظار میں ہیں، اسے “جدید اسلامی تَمَدُّن” کہتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ انسانیت کے لیے جدید اسلامی تَمَدُّن (قائم کرنے) کی کوشش کریں۔
ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ)
29 دسمبر 2015