امام جعفر صادق علیہ السلام عَرَفہ کے دن عَرفات کے میدان میں لوگوں کے ہجوم میں کھڑے ہوکر بلند آواز سے فرماتے ہیں: ’’ایُّھا الناس انّ رسول اللہ کان ھو الامام‘‘۔( یعنی امام صادقؑ ) امامت کو اُس کے حقیقی سرچشمے اور اُس کی بنیاد سے شروع کرتے ہیں۔(فرماتے ہیں: اے لوگو! ) پیغمبر ؐ پہلے امام تھے،ثُمَّ کان من بعدہ ِ علیؑ ثمّ الحسنؑ ثُّم ّ الحسینؑ (ترجمہ: اُن کے بعد علی ؑ (امام تھے) ، پھر حسن ؑ ، پھر حسینؑ )۔ تب فرماتے ہیں کہ : اُن کے بعد مَیں(امام ہوں)، یعنی امامت (کا دعویٰ) اور حکومت کا مطالبہ (کرنا) ۔ جو کہ بنی امیہ کے دور کے آخر میں امام صادق علیہ السلام کی پیکارکے عروج کی نشاندہی کرتا ہے۔
ولی امر مسلمین جہان سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
09 جون 1988