علماء آمادہ رہیں! | بانیِ انقلابِ اسلامی امام خمینیؒ

اگر آپ واقعی عالِم ہیں، تو مت ڈریں، پریشان مت ہوں، اپنا دل مضبوط رکھیں۔ خود کو مر جانے کے لیے آمادہ کریں، جیل جانے کے لیے تیار رہیں، فوجی ٹریننگ کے لیے خود کو آمادہ کریں، مار کھانے اور تہمت سننے کے لیے خود کو تیار کریں۔ اُن سخت حالات کے لیے جو اسلام اور خودمختاری کے دفاع کی وجہ سے آپ پر آئینگے۔ جیل جانے کے لیے، جلاوطنی کے لیے، ٹریننگ کے لیے، گالی گلوچ سُننے کے لیے، کمرِ ہمّت باندھ لیں؛ ڈریں مت، پریشان مت ہوں۔
20 مارچ 1963