انقلاب اسلامی کو اگر اِس صدی کا ایک بہت بڑا معجزہ کہاجائے توشاید غلط نہ ہوگاکیونکہ یہ عظیم الشان انقلاب ایک ایسے وقت پر آیا جب چاروں طرف ظلم وزورکی گھٹاٹوپ تاریکی چھائی ہوئی تھی ۔دنیاکی سپرپاورز اپنے تئی یہ سمجھ بیٹھی تھیں کہ اب دنیا میں کسی بھی شخص اورملک کے اندر اِن کے ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہمت باقی نہیں رہی ہے اورتمام چھوٹے ممالک اوراُن ممالک کے حکمران اُن کے رحم وکرم پر ہیں ۔
لیکن خداکی تدبیر کچھ اورہی تھی ایک ایسے ملک میں کہ جہاں استعماری ممالک کی مکمل اجارہ داری تھی وہاں پر ایک عظیم عوامی دینی انقلاب رونما ہوتاہے۔ اِس اسلامی انقلاب کے آتے ہی عالَمی طاقتیں کبھی طاقت کے ذریعے توکبھی دھمکیوں کے ذریعے توکبھی اپنے پھیلائے ہوئے شیطانی جال یعنی میڈیاکے ذریعے مختلف پروپیگنڈوں اورہتھکنڈوں کے ذریعے اِس انقلاب کی روشنی کو کم کرنے یا دھندلاکرنے کی اپنی تمام شیطانی توانائیوں کو بروئے کارلاتی نظر آتی ہیں۔اپنے زیر تسلط شیطانی میڈیا کے ذریعے انقلاب کے خوبصورت اوردلکش چہرے کوکبھی اسلام کے نام پرکبھی اپنے خودساختہ طالبان ،کبھی القاعدہ توکبھی داعش کے ذریعےپوری دنیامیں خراب کرنے اورعوام کواسلام سے خوفزدہ کرنے کی اپنی بھرپورکوشش کرتی ہیں توکبھی اقتصادی اورمختلف میدانوں میں پابندیا ں لگاکر اِس عظیم الشان اسلامی انقلابی تحریک کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے نظر آتی ہیں۔ الحمد للہ انقلاب اسلامی کے لگائے گئے پودے کوچالیس سال ہوچکے ہیں اوراب یہ انقلاب ایک تناور درخت بن چکاہے اور اِس پوزیشن میں آچکاہے کہ دنیا کی ظالم وجابر طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے اور اپنے عظیم الہی اہداف کی جانب تیزی سے پیش قدمی کررہاہے۔ اِسی لیے آج عالم کی استعماری طاقتوں کے بدن پر لرزہ طاری ہے۔ہم اپنی اِس تحریر میں سوالیہ انداز میں سادہ ترین طریقے سے انقلاب اسلامی کا مختصرساتعارف پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب ِ اسلامی ایران،عوامی ترین انقلاب ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران معنوی وروحانی ترین انقلاب ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلابِ اسلامی ایران امربالمعروف ونہی عن المنکر کے انقلابوں میں ایک عظیم ترین اوربڑا انقلاب ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلابِ اسلامی ایران قوموں کی بیداری بالخصوص اسلامی ممالک کی بیداری کاسبب بنا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران دنیا میں فساداورغارت گری کے مقابل سب سے بڑی ڈھال بن کراُبھراہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب اسلامی مظلوموں،محروموں ،حریت پسندوں اورظلم کی چکّی میں پسنے والے ممالک اورمظلوم طبقے کے بدن میں تازی روح پھونکنے کا سبب بناہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلابِ اسلامی مشرق وُسطیٰ میں ترقی کی دوڑمیں پہلےنمبراوراسلامی دنیامیں دوسرےنمبرپرہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی عوامی سطح پردینِ اسلام کی طرف رغبت میں اضافے کاسبب بناہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کی پُرامن ترین وہ جگہ ہے جہاں ہرمسلمان حتٰی غیر مسلم بھی اپنی جان ومال کو محفوظ سمجھتےہیں۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلابِ اسلامی تقدس اورشرافت کے لبادے میں چھپے ہوئے بین الاقوامی ظالم وجابر طاقتوں کے مکروہ چہرے سے نقاب اُتارنے کاسبب بناہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب اسلامی قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تحریکوں کا سب سے بڑاحامی وپشت پناہ ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی کی برکت سے پوری دنیامیں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کے دِن مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ،قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے اورعالم بشریت بالخصوص مسلمانوں کےخونخواردشمن اسرائیل کے خلاف امامِ اُمت روح اللہ موسوی خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ’’عالمی یوم القدس‘‘منایاجاتاہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں ایران اتحاد بین المسلمین اورمسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی اوربھائی چارہ ایجاد کے لیے سب سے زیادہ عملی طور پر سرگرم ملک ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی کی کوششوں سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کی فضا پیداکرنے کے لیے عملی طور پر 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک دنیاکے مختلف ممالک میں ’’ ہفتہ وحدت‘‘ منایا جاتاہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی آٹھ سالہ جنگ میں تن تنہا دنیاکی سپر طاقتوں کاغرورخاک میں ملانے کاسبب بنا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں پورے عرب ممالک کواکیلے شکست دینے والے اسرائیل کو33 روزہ جنگ میں انقلاب اسلامی سے وابستہ ایک تنظیم یعنی’’حزب اللہ‘‘ نے شکست فاش دی اوراسرائیل کوپوری دنیامیں ذلیل ورسواکرکے لبنان سے باہر نکلنے پرمجبورکیا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی کے مقابلے میں آنے والے سب سے بڑے شیطان ،امریکہ کی خطرناک ترین ڈیلٹافورس جوکہ دنیا کے جدیدترین اسلحہ سے مسلح اورجنہیں جدیدترین ہیلی کاپٹروں اورجنگی طیاروں کی مددحاصل تھی اِسے صحرائےطبس میں عبرتناک شکست کاسامناکرناپڑا اورخدائی لشکر کی شکل میں صحرائی طوفان کاسامنا کرنا پڑا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی ایران یونسکو کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی اور دوسرے سائنسی اور علمی شعبوں میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست ہے اوربعض شعبوں میں پہلے نمبر پرہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی کے بعد، چھ سال پہلے کی مردم شماری کے مطابق ایران میں شرح خواندگی (لٹریسی ریٹ)91 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب اسلامی پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی uranium enrichment کے میدان میں دنیا کے5 بڑے ممالک میں شامل ہوتاہے۔۔۔؟
کیا ٓپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی Molar mass=UF 6تولید کرنے والے 8 بڑے ممالک میں شامل ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں ایران عَالَمی طاقتوں کی طرف سے لگائی جانے والی سخت ترین پابندیوں کے باوجودملکی سطح پربنائے جانے والے سیٹلائٹ خلامیں بھیجنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہوتاہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی نینو ٹیکنالوجی Nanotechnology میں تیزی سے ترقی کرنے والے چند ممالک میں سرِ فہرست ہے۔۔۔؟
کیاآپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی دنیا میں سولر ائیر کرافٹ بنانے والا دوسرابڑاملک ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی میڈیکل کے میدان میں تیزی سے رُشد وترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ورلڈ بینک کی آفیشل رپورٹ کے مطابق ایران میں غربت کی شرح برطانیہ سے کم ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی نے اپنی تمام ترقی ورشد کا سفر عالمی شیطانی طاقتوں کی طرف سے لگائی جانے والی اقتصادی اوردیگر پابندیوں کی حالت میں طے کیا ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ انقلاب اسلامی نے سیاست کو ایک مذموم عمل متعارف کرائی گئی دُنیا میں عین دیانت ثابت کرکے دکھایا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی ، اسلامی ممالک بالخصوص عراق اورشام میں امریکی اشاروں پر مسلمانوں کا بے دردی سے خون بہانے والے تکفیری گروہ داعش اوراُس کے آقاؤں کی ناک رگڑنے اورذلت آمیز شکست دینےکاسبب بنا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلابِ اسلامی ،عراق اورشام میں شیطانی طاقتوں بالخصوص امریکہ ،اسرائیل اوراُس کے غلام آلِ سعود کی کھربوں ڈالر کی انویسٹمنٹ اورسالوں کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کاسبب بنا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی ،اہلبیت اطہار علیہم السلام کے روضوں اورپیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کے برجستہ اصحابؑ کی قبورکو استعماری پالتوتکفیری گروہ داعش کے ہاتھوں نابودی سے بچانے کاسبب بنا۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر یعنی ولی فقیہ دنیا کے سادہ ترین اورعوامی ترین سطح کی زندگی گزارنے والے حاکم ہیں ۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی تمام انبیاء علیہم السلام اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی تاریخی جدوجہد کاتسلسل اورثمرہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلابِ اسلامی کے آئین میں حکومتِ اسلامی کو عالَمِ انسانیت کے مسیحا، یعنی امام زمانؑہ کی امانت کے طور پر بیان کیاگیاہے ۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی دنیامیں ہونے والے تمام مظلوموں کے حق میں بغیر کسی تکلُّف اورخوف کے سب سے پہلے آواز بلندکرتاہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی کے بنیادی اہداف میں سے امام زمانہؑ کے ظہور کے لیے آمادگی کرنا اورعالمی اسلامی تہذیب کا قیام عمل میں لانا ہے۔۔۔؟
کیا آپ جانتے ہیں انقلاب اسلامی درحقیقت عالَمِ انسانیت کے مسیحا، یعنی امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہوراورآپؑ کے عالمی انقلاب کا نقطۂ آغازہے۔۔۔؟