امیر المؤمنینؑ نے ایک ترقی یافتہ، وسیع، تہذیب یافتہ اور دولت مند معاشرے کے لیے حکومت کے معیار مقرر کیے۔ مولاؑ اپنے کردار سے ثابت کرنا چاہتے تھے کہ پیغمبرؐکے بعد اور معاشرے کی اُس صورتحال میں بھی اصولوں کو پھر سے زندہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ امیرالمؤمنینؑ کا ایک عظیم کام تھا۔ وہ دنیا کو دِکھانا چاہتے تھے کہ اسلامی اصول ہر طرح کے حالات میں نافذ کیئے جاسکتے ہیں۔
5 نومبر 2004