انقلاب سے پہلے ہم نے نہیں دیکھا یا بہت کم دیکھا ہے کہ کوئی (13، 14 اور 15) رجب کو اعتکاف کے لیے جائے۔۔۔ آج آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ نہ صرف جامع مسجدوں میں، نہ صرف بڑی مسجدوں میں، نہ صرف ایک دو شہروں میں بلکہ پورے ملک میں، تمام شہروں میں، سب مساجد میں، ہمارے جوان، ہمارے مرد، ہماری خواتین، ہماری بیٹیاں، ہمارے بیٹے جا کر نام لکھوانے کے لیے لائن بناتے ہیں، تا کہ انہیں اِس مسجد یا اُس مسجد میں (یا کسی بھی مسجد) میں تین روز روزہ رکھنے اور اعتکاف پر بیٹھنے کا موقع مل سکے۔
15 مئی 2013