اسلامی جمہوریہ قدامت پسند اور تازہ نظریات و حالات کے مقابلے میں احساس و ادراک سے عاری نہیں ہے لیکن اپنے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور دشمنوں اور مخالفین کے ساتھ اپنی حدود کے معاملے میں شدید حسّاس ہے۔ اپنے اصلی خطوط سے کبھی بے پرواہی نہیں برتتا۔ اُس کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ اُسے کیوں باقی رہنا ہے اور کیسے باقی رہنا ہے؟