ایرانی قوم کا اسلامی انقلاب، طاقتور مگر مہربان، معاف کرنے والا، یہاں تک کہ مظلوم رہا ہے۔ یہ ایسے کسی بھی افراطی اقدام اور کَج روی کا مرتکب نہیں ہوا جو بہت سی تحریکوں کے لیے باعث ننگ و عار ہوتا ہے۔ کسی بھی معرکے میں یہاں تک کہ امریکہ اور صدام کے خلاف جنگ میں بھی انقلابِ اسلامی نے کبھی پہل نہیں کی بلکہ اِن تمام صورتوں میں دشمن کے حملوں کے بعد اپنا دفاع کیا ہے، البتہ دشمن کو منہ توڑ جواب ضرور دیا ہے۔