آج کی دنیا میں حقوق بشر کی دعویدار وہ طاقتیں اور حکومتیں بن چکی ہیں کہ جنہوں نے خود ہی ماضی میں حقوق بشر کو اپنے پاؤں تلے روندا ہے اور آج بھی روند رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اِن حکومتوں اور شیطانی طاقتوں سے خیر کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی ۔
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے کہ جس نے لاکھوں انسانوں کو اپنے مالی اور مادی مفادات کے حصول کے لیے بے دردی سے اجتماعی قتل و غارت کا نشانہ بنایا جس کی بڑی جیتی جاگتی مثال جاپان کے دو شہر ہیروشیما اور ناگاساکی ہیں کہ جنکو دنیا میں پہلی دفعہ ایٹمی حملے کا نشانہ بنایا اور لاکھوں بے گناہوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا گیا۔ آئیں اِس انفوگرافی کا مشاہدہ کرتے ہیں کہ جس میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے اور اِس کے نتیجے میں ہونے والے تاریخی نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے