مباہلے کے باب میں اہم نکتہ یہ ہے: وانفسنا و انفسکم اِس میں ہے اور و نسائنا و نسائکم اِس میں ہے۔ پیغمبر اکرمؐ عزیز ترین انسانوں کا انتخاب کرتے ہیں اور میدان میں لے آتے ہیں۔ ایک ایسے مقابلے کے لیے کہ جس میں حق اور باطل کے درمیان فرق اور واضح کرنے والا معیار تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے قرار پانا چاہیئے۔ یعنی اِس بات کی نشاندہی کرنے والا ہے کہ حقیقت کا بیان کرنا اور حقیقت کو پہنچانا کتنا اہم ہے۔اِس دعویٰ کے ساتھ میدان میں لے آتے ہیں کہ فرماتے ہیں، آئیں مباہلہ کرتے ہیں؛ ہم میں سے جو بھی حق پر ہوگا باقی رہے اور ہم سے جو بھی حق کے خلاف ہو خدائی عذاب کے ذریعے نابود ہو جائے