خدا کے اولیاء اتنے زیادہ خدا کی بارگاہ میں عزیز ہیں کہ اگر کوئی اُن سے تھوڑی سی بھی شباہت پیدا کرے، خداوند اِس شباہت کی وجہ سے اُس سے محبت کرے گا۔ ہم اگر سید الشہداءؑ کے اقدار کو درک نہیں کرسکتے تو کم ازکم کوشش کریں کہ حسینیؑ بن جائیں اور جہاں تک ہماری عقل پہنچ سکتی ہے امام حسین علیہ السلام سے کوئی شباہت پیدا کریں تاکہ آپ علیہ السلام کے خدمت گزاروں میں ہمارا کہیں نام باقی رہے۔