کشمیر کی حالیہ صورتحال پر پیغام

اے کشمیر کے مومن اور عزیز لوگو!
ہم تک آپ عزیزوں کے حوالے سے ناگوار اور مایوس کن خبریں پہنچ رہی ہیں۔ وادی کشمیر کا محاصرہ، ذرائع مواصلات کا منقطع ہونا، اجتماعات حتی نماز جماعت اور جمعہ کے اجتماعات کا ممنوع ہونا انتہائی افسوسناک اور دکھ کی بات ہے۔ اس سے بھی افسوسناک یہ کہ بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے علمبردار ادارے کشمیر کے مسلمانوں کے قتل و کشتار پر خاموش ہیں۔ یہ چیز عالم اسلام کے لیے انتہائی درد ناک ہے۔ لٰہذا تمام ملت اسلامیہ، علماء، حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس حوالے سے ردعمل دکھائیں اور اس ناشائستہ اقدام پر اپنا انسانی فریضہ انجام دیں اور اس بہت بڑی توہین کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی
17 اگست 2019