مکتبِ عاشورا مراجع عظام اور علمائے کرام کی نظر میں |حسینی  دستر خواں

امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تاکہ خدا کے اُن تمام بندوں کے لیے مثالی نمونہ بن جائیں جو چاہتے ہیں کہ خدا کی راہ کو طے کریں اور خدا کی خوشنودی حاصل کریں۔ اگرچہ اُس کریم کے گھر کا دروازہ کُھلا ہوا ہے اور اُس کا دستر خواں وسیع ہے لیکن ہمیں بھی ادب اورحیا کا حامل ہونا چاہیئے۔ ہم جو کہ لامحدود حسینی دستر خواں پر بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں چاہیئے کہ پہلے کوشش کریں کہ امام حسین علیہ السلام کی معرفت اوراُن سے اپنے عشق میں اضافہ کریں اور اُس کے بعد کوشش کریں کہ جہاں تک ہوسکتاہے اورہم جتنی صلاحیت اور استعداد رکھتے ہیں(اُس کے مطابق) امام حسینؑ سے اپنی شباہت میں اضافہ کریں۔

آیت اللہ مصباح یزدی
21جون2007