جب امام خمینیؒ جیسے(رہبر) کے ہاتھ میں اُمور کی باگ ڈور آگئی تو حالات میں تبدیلی آگئی، شہوت پرستی اور دُنیا طلبی تنہا ہوگئی، فسق و فجور سے وابستگی تنہا ہوگئی، تقویٰ کی بالادستی قائم ہوگئی، زُہد کی بالا دستی قائم ہوگئی، اخلاص اور نورانیت آگئی، انسانوں سے ہمدردی آگئی، رحم، مروّت، برادری اور ایثار اور قربانی آگئی۔ امام(خمینیؒ) جب اقتدار میں آجاتے ہیں یعنی یہ خصوصیات آجاتی ہیں یعنی یہ فضیلتیں آجاتی ہیں یعنی یہ اقدار موردِ بحث قرار پاتی ہیں۔ اگر اِن اقدار کی حفاظت کی جائے (تو) امامت کا نظام باقی رہے گا۔ اُس وقت امام حسین علیہ السلام جیسوں کو پھر سے قتل گاہ کی طرف لے کر نہیں جایا جائے گا۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
13جولائی 1992