وہ اختلافات جو عراق، ایران اور دوسرے ممالک میں پیدا کئے جاتے ہیں، اسلامی حکومتوں کے سربراہاں کو اِس طرف توجّہ دینی چاہیئے اِن معنوں میں کہ یہ اختلافات ایسے اختلافات ہیں جو اُن کے وجود کو مٹا دیں گے۔ عقل اور تدبیر کے ساتھ توجّہ دینی چاہیئے اِن معنوں میں کہ مذہب کے نام پر اور اسلام کے نام پر وہ لوگ چاہتے ہیں کہ اسلام کو نابود کردیں۔ وہ ناپاک ہاتھ جو اِن ممالک میں شیعہ اور سُنّی کے درمیان اختلافات ڈالتے ہیں وہ نہ شیعہ ہیں اور نہ ہی سُنّی ہیں (بلکہ) یہ استعمار کے آلہ کاروں کے ہاتھ ہیں جو چاہتے ہیں ممالک کواُن کے ہاتھ سے چھین لیں، ذخائر کو اُن کےہاتھ سے چھین لیں اور ترقی کے نام پر ممالک کے لیے بلیک مارکیٹ بنائیں۔
امام روح اللہ موسوی خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امام، ج 1ص 37