موت کی جانب سفر تیزی سے ہو رہا ہے کئی ایک ایسے مواقع دیکھنےکو نصیب ہوئے ہیں جو انسان کے لیے عبرت کا کام دیتے ہیں۔ مگر افسوس کہ وہ سبق حاصل نہ کرسکا جو دوسروں کو کہتا رہا۔ بالآخر وہ وقت آن پہنچا۔ کاش موت سے نہ بھاگے ہوتے، کاش لشکر ِخمینی میں شمولیت اختیار کی ہوتی تو شاید ان پاک و پاکیزہ نوجوانوں کے صدقے ہم بھی بخشش کا کوئی سامان لے جاتے۔ بہرحال یہ سب باتیں اب رہ گئیں اور ہم ایک لمبے سفر پر روانہ ہوگئے۔
اقتباس از وصیّت نامہ