یہ پندرہ سے چالیس سال کی عمروں کے درمیان کے تین کروڑ ساٹھ لاکھ افراد، ایک لاکھ چالیس ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، سائنس اور انجینیئرنگ کے طلباء کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں دوسری پوزیشن، اور انقلابی سوچ کے ساتھ پھلتے پھولتے جوانوں کی کثیر تعداد جو مملکت کے لیے مجاہدانہ کوشش کے لیے تیار ہیں؛ اور محقق اور مفکر جوانوں کی قابل ذکر تعداد جو سائنسی، ثقافتی، صنعتی ایجادات کے سلسلے میں مصروف عمل ہیں، یہ ملک کا ایک عظیم سرمایہ ہیں جس کے ساتھ کسی بھی مادی سرمائے کا موازنہ ممکن نہیں