بے شک حق واضح ہے۔ مشکل ہمارے اندر ہے، ہمارے افکار کے اندر ہے، ہمارے باطن میں ہے۔ جب انسان اپنے دل و دماغ کو ہی مُعَطَّل کر دے تو اسے حق نظر نہیں آتا چاہے یہ (حق) علیؑ ابن ابی طالبؑ (جیسا واضح ترین حق) ہی کیوں نہ ہو۔ اور اسے باطل بھی نظر نہیں آتا چاہے یہ (باطل) یزید، فرعون، صدّام یا بِن سلمان (جیسے واضح ترین باطل) ہی کیوں نہ ہوں۔