اس الٰہی وعدے پر اعتماد که « إِن تَنصُرُواْ ٱللَّهَ يَنصُرْكُمْ » ہمارے امام کے افکار کا بنیادی رکن تھا لہٰذا اس وعدے پر اعتماد اور بھروسہ کرنا چاہیے جبکہ دوسری طرف دشمنوں کی جھوٹی تسلّیوں و مستکبروں پر مطلقاً اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔ پروردگار پر یہ بھروسہ باعث بنتا ہے کہ امام اپنے انقلابی موقف میں قاطع نظر آتے ہیں ایسا نہیں تھا کہ وہ لاعلم تھے کہ دشمن غضب ناک ہو جائے گا، وہ جانتے تھے لیکن الٰہی نصرت و طاقت پر کامل یقین رکھتے تھے۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
امام خمینیؒ کی برسی پر خطاب، 4 جون 2015