حضرت امام جعفرِ صادق علیہ السلام کے بارے میں ایک معتبر حدیث نقل کی گئی ہے۔ جب آپؑ کی زندگی کے آخری لمحات تھے تو آپ علیہ السلام نے اپنے عزیز و اقربا میں کچھ لوگوں کو اپنے اطراف میں جمع کیا اور فرمایا کہ تم لوگ کل قیامت کے دن یہ کہنے مت آنا کہ میں مثلاً حضرتِ صادقؑ کا بیٹا ہوں، میں اُن کا بھائی ہوں، (یا) میں اُن کی بیوی ہوں۔ جی نہیں، یہ سب چیزیں کام نہیں آئیں گی، (فقط آپ کا) عمل کام آئے گا۔ آپ سب اپنے عمل کے ساتھ خداوندِ متعال کی بارگاہ میں پیش ہوں گے۔