حج، بے مثال فریضہ

حج بے مثال فریضہ ہے، اسلامی واجبات میں ایک ایسا(حَسِین) پھول جس میں سینکڑوں پھول کی پتیاں ہوں۔ دین کے تمام شخصی، سماجی، زمینی و آسمانی، تاریخی و عالمی پہلو اس میں مد نظر رکھے گئے ہیں۔ اس میں روحانیت ہے لیکن خلوت و تنہائی اور گوشہ نشینی کے بغیر۔ اس میں اجتماع ہے لیکن تصادم، بدکلامی اور بد نیتی کے بغیر۔ ایک طرف مناجات، روحانی لذت اور ذکر خداوندی ہے اور دوسری جانب انسانی اُنس و روابط ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29جولائی2020