حرم امام رضا علیہ السلام پر آیت اللہ خامنہ ای کی حاضری
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مذہبی شہر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کی اور انکی مقدس ضریح کی صفائی کے روحانی پروگرام ’غبار روبی‘ میں حصہ لیا۔
رہبر انقلاب نے کورونا کی وبا پر کافی حد تک کنٹرول ہو جانے کے بعد مشہد مقدس کا یہ روحانی سفر کیا۔
ماہ محرم کے آخری دن ’غبار روبی‘ کا پروگرام انجام پایا جس میں علمائے کرام اور حرم اقدس کے خادم شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد زیارت جامعہ کبیرہ پڑھی گئی اور ذاکر اہل بیت نے اہل بیت علیھم السلام کے مصائب کا ذکر کیا۔
البلاغ: ادارہ فروغ ثقافت اسلامی پاکستان

کل ملاحظات: 178