کیا انکی (امریکہ اور اسکے اتحادیوں) صورتحال یہ بات واضح نہیں کرتی ہے کہ یہ حیوانات میں سے ہیں؟ ورنہ کیا انسان ایسے (بہیمانہ) کام کر سکتا ہے؟ اسی وجہ سے ہم کو کسی بھی صورت میں انکی پیروی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی ان کی فرمائشات کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور نہ ہی ان سے دوستی کرنی چاہیے اور ان سے کوئی عہد و پیمان قائم کرنا چاہیے۔ کیا یہ امریکہ ہی نہیں تھا کہ جو اپنی عوام کے خلاف بھی جنگ لڑتا رہا ہے؟ لیکن ہم (مسلمانوں) نے انکی مدح و ثنا میں زیارت ناموں (جیسی باتیں) بنا لی ہیں کہ یہ جو چاند پر پہنچ گئے، یہ تو فرشتے ہیں وغیرہ۔ افسوس ہے ہم پر اگر ہم کو یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں کام میں ہم (جانے یا انجانے میں) دشمن کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے اور ہماری (بلاواسطہ یا بالواسطہ)شمولیت وجہ بنی ہے کہ دشمن مسلمانوں پر مسلط ہو گیا ہے۔ اس بات سے خدا کی پناہ ! یا ستار العیوب
در محضر بهجت، ج٣، ص٢٢١-٢٢٢