ہم بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ فلسطین نام کا ایک ملک ہے اور وہاں پر اختلافات موجود ہیں۔ لیکن ہم نے یہ کبھی بھی نہیں سوچا کہ اس معاملے میں ہماری کون سی ذمہ داریاں ہیں جو کہ ہمیں انجام دینی چاہیں۔ لیکن جب حضرت امام خمینیؒ نے اپنے بیانات میں فلسطین کی نسبت مسلمانوں کی ذمہ داری کو وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا، بہت سے انسان خوابِ غفلت سے بیدار ہوئے اور انکو سمجھ آ گیا کہ اپنے ملک کی ظاہری سرحدوں سے باہر بھی ان کی کچھ ذمہ داریاں ہیں۔
17 جنوری 2019